منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مریدکے، جھنگ، سندھ، کراچی اور شورکوٹ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسز

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ملک بھر میں بسلسلہ میلاد النبی ﷺ سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 4 دسمبر کو لاہور، مریدکے، سندھ، کراچی، شورکوٹ اور دیگر شہروں میں سیرت کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ سیرت کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان و قائدین اور سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی سکالرز مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف گوشوں کو بیان کیا۔

منہاج ویمن لیگ مریدکے کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا۔

سندھ

منہاج ویمن لیگ سندھ کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبی کانفرنس میں صدر منہاج ویمن لیگ سندھ محترمہ نسرین اختر نے خطاب کیا۔ محفل میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شور کوٹ

منہاج القرآن ویمن لیگ شورکوٹ سٹی یوسی 17 گھگ میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا، جس میں نعت خوانی کے بعد خطاب کرتے ہوئے تحصیلی کواڈینیٹر ضلع جھنگ محترمہ روبینہ کوثر نے خطاب کیا۔

جھنگ

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جھنگ کے زیراہتمام دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفےﷺ منعقد ہوئی، جس کو بعنوان دہر میں اسم محمد سے اجالا کر دے کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماء نے خطاب کیا۔

لیاقت آباد کراچی

منہاج القرآن ویمن لیگ لیاقت آباد کراچی کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبی کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماء نے خطاب کیا۔

تبصرہ