منہاج القرآن ویمن لیگ فتح جنگ کے زیراہتمام سیدہ زینب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ حبیبہ حنا نے کہا کہ مسلمان عورتوں کو سیرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اپنانے کی ضرورت ہے، آج بھی کشمیری خواتین میں کردار زینب کی جھلک نظر آتی ہے جو وقت کے یزیدیوں کو للکار رہی ہیں، زینب سلام اللہ علیھا نے امن، صبر اور استقامت کا پیغام دیا، دنیا آج بھی علی کی بیٹی کی شجاعت پر داد دیتی ہے، رہتی دنیا تک آپ کا نام حریت، غیرت، بہادری اور سامراجی حکمرانوں کے خلاف اعلائے کلمہ حق بلند کرنے والوں میں یاد رکھا جائے گا۔
کانفرنس سے وجیہہ کرن نے بھی خطاب کرتے ہوئے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کو خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرہ