شہر اعتکاف 2019: ویمن اسکالرز کیلئے ایوارڈ تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنما فضہ حسین قادری نے الدعوۃ ڈیپارٹمنٹ کی سکالرز کے ساتھ شہر اعتکاف میں خصوصی ملاقات کی اور شہر اعتکاف میں ملک بھر سے آئی ہوئی معتکفات کی تربیت کرنے اور انہیں دین سکھانے کے حوالے سے اپنا شاندار اسلامی تربیتی، تدریسی کردار ادا کرنے پر شیلڈز دیں اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ الدعوۃ پروجیکٹ کی سکالرز نے تمام حلقہ جات میں دعوت دین اور تربیت کا حق ادا کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز، سدرہ کرامت، کلثوم طفیل، انیلہ ڈوگر، عائشہ مبشر، زینب ارشد، اُم حبیبہ، ام حبیبہ اسماعیل، جویریہ وحید و دیگر ویمن لیگ کی رہنما بھی موجود تھیں۔

تبصرہ