ڈی جی سپورٹس ندیم سرور کا وفد کے ہمراہ شہر اعتکاف کا دورہ، ڈاکٹر حسین محی الدین نے خوش آمدید کہا
ڈاکٹر طاہرالقادری امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کی علمی، فکری رہنمائی کررہے ہیں: ندیم سرور
خرم نواز گنڈاپور نے ڈی جی سپورٹس کو اعتکاف گاہ اور معتکفین کے انتظام و انصرام بارے آگاہ کیا
لاہور (29 مئی 2019ء) منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں خواتین کی تعلیمی، تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین حصول علم کو ہر مصروفیت پر ترجیح دیں، والدین بھی بچیوں کی تعلیم و تربیت سے غفلت نہ برتیں، آج سوسائٹی میں جو انتہائی رویے پنپ رہے ہیں اس کی وجہ آبادی کے نصف خواتین کی تعلیم و تربیت کے عملی تقاضوں کو نظر انداز کرنا ہے، اجتماعی اعتکاف جیسی عبادات اور علمی، تربیتی نشستیں منہاج القرآن کی بیداری شعور مہم اور خدمت دین کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔ منہاج القرآن واحد اصلاحی، فلاحی عالمگیر تحریک ہے جو بچوں سے لے کر بزرگوں تک ہر عمر کے افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے پروگرام وضع کرتی ہے، اس موقع پر ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، ام حبیبہ، سدرہ کرامت و دیگر خواتین رہنماءوں نے بھی خطاب کیا۔
دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ندیم سرور نے شہر اعتکاف کا دورہ کیا، اعتکاف گاہ میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹرحسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور نے ان کو خوش آمدید کہا، ڈی جی سپورٹس ندیم سرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی اعتکاف گاہ میں ہزاروں متعکفین کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات سے میں خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوا ہوں، ہر کام انتہائی سلیقے سے انجام پارہا ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کی علمی، فکری رہنمائی کررہے ہیں، مجھے یہ جان کر بھی بے حد خوشی ہوئی ہے کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام سینکڑوں تعلیمی ادارے لاکھوں بچوں کو بامقصد تعلیم دے رہے ہیں، یہ اسلام اور پاکستان کی بڑی خدمت ہے۔ ڈی جی سپورٹس ندیم سرور اور ان کے وفد کو ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری، انوار الحق ایڈووکیٹ نے بھی خوش آمدید کہا، خرم نواز گنڈاپور نے اعتکاف گاہ اور معتکفین کے انتظام و انصرام کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
تبصرہ