تحریک منہاج القرآن کے مرکزی شہر اعتکاف کیساتھ خواتین کا شہراعتکاف منہاج القرآن خواتین کالج ٹاون شپ میں آباد ہو گیا، 26 مئی 2019ء کو نماز مغرب سے پہلے ہزاروں معتکفات منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء محترمہ فضہ حسین قادری کی نگرانی میں اعتکاف میں شریک ہیں۔ خواتین شہراعتکاف منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرانتظام قائم کیا گیا، جس کو اعتکاف کی مرکزی کمیٹی ہیڈ کرتی ہے۔ خواتین شہراعتکاف میں ہزاروں خواتین نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
افتتاحی روز نماز تراویح کے بعد پنڈال میں لگی بڑی سکرین پر خواتین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب لندن سے براہ راست دیکھا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء محترمہ فضہ حسین قادری، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز اور دیگر قائدین بھی موجود تھیں۔ خواتین معتکفین کو فرح ناز، سدرہ کرامت، آمنہ بتول اور عائشہ مبشر نے ویلکم کیا۔
تبصرہ