منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر فضہ حسین قادری نے خواتین کے شہراعتکاف کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منہاج کالج برائے خواتین کا وزٹ کیا، جہاں ویمن اعتکاف منعقد ہو گا۔منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے ڈاکٹر فضہ حسین قادری کو شہراعتکاف میں انتظامات کے حوالے سے بریف کیا۔ جس پر انہوں نے اطیمنان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فضہ حسین قادری نے خواتین کی رہائش گاہوں کا وزٹ کیا۔ انہوں نے نماز کے لیے مقرر کی گئی جگہ اور ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے ایکٹیویٹی روم کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کو دیکھا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی شہراعتکاف کے لیے ہزاروں مرد معتکفین جامع المنہاج میں اعتکاف بیٹھیں گے جبکہ خواتین کے لیے منہاج کالج برائے خواتین ٹاون شپ میں انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں ہزاروں خواتین بھی معتکف ہوں گی۔ خواتین کے شہراعتکاف میں تمام تر انتظامی کنٹرول خواتین انتظامیہ کے پاس ہے، جنہیں اعتکاف کی مرکزی کمیٹی ہیڈ کرتی ہے۔
خواتین کے اعتکاف میں بھی سحر و افطار، نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی سکالرز ہزاروں معتکفات کو قرآن و سنت، فقہ، عقائد، ایمانیات، اخلاقیات کے موضوعات پر لیکچرز دیں گی۔ خواتین کے اعتکاف میں بھی ذکر اذکارکی محافل کا اہتمام ہو گا اور ہر روز رات ساڑھے 11 بجے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری یوکے سے ویڈیو لنک کے ذریعے معتکفین سے خطاب کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دکھانے کے لیے بڑی ڈیجیٹل سکرین خواتین کے پنڈال میں لگائی گئی ہے۔
تبصرہ