منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم اور ایگرز جہلم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب منعقد کی۔ جس میں مختلف یونین کونسلز سے منہاج ویمن لیگ کی ورکرز نے شرکت کی۔ پروگرام میں محترمہ ثانیہ ناصر نے کمپئرنگ کی، جبکہ شہزانہ عنصر کی تلاوت قرآن سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
پروگرام میں حفصہ نوید نے اسماء الحسنی پیش کئے۔ ام زہرہ نے نعت پڑھی۔ ایگرز جہلم کی نمائندگی کرتے ہوئے مومنہ ناصر اور فضہ خالد نے قائد ڈے کے حوالے سے تقاریر کیں، جویریہ ناصر،ایگرز نعت کونسل، نعت کونسل خلاص پور اور غوثیہ نعت کونسل نے اپنے قائد کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ منہاج ویمن لیگ کی جہلم صدر محترمہ صفیہ رفعت نے قائد ڈے کے حوالے سے گفتگو کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں کارڈز تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے آخر میں 7 خواتین نے لائف ممبر شپ لی اور 4 نئی رفقاء بھی بنیںَ۔
تبصرہ