منہاج ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت و تربیت مسز زین العابدین کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ مسز زین العابدین نے 13 نومبر 2018ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی اپنی تمام ٹیم ممبرز کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی اور اپنی تنظیم کی نیک تمنائیں پیش کیں۔ مرکزی ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ ارشاد اقبال بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو گزشتہ دس ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس پر شیخ الاسلام نے انہیں ڈھیروں دعاؤں سے نوازا اور شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ