ڈاکٹر طاہرالقادری کا رانا محمد فاروق کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

راضیہ نوید، سید ابرار حسین شاہ کے والد کے انتقال پر بھی قائد منہاج القرآن کی تعزیت

لاہور (31 اکتوبر 2018) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیویٹ رانا محمد فاروق کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ رانا محمد فاروق کے والد کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کی تعداد میں شرکت کی۔

دریں اثناء قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر مرکزی رہنما منہاج القرآن ویمن لیگ راضیہ نوید کے والد اور تحریک منہاج القرآن جہلم کے رہنما سید ابرار حسین شاہ کے والد سید فضل حسین شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، حافظ غلام فرید، جواد حامد، شہزاد رسول و دیگر رہنماؤں نے بھی رانا محمد فاروق، راضیہ نوید اور سید ابرار حسین شاہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور بخشش کیلئے دعا کی۔

تبصرہ