منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام عشرہ محرم میں جہلم کے مختلف مقامات پر محافل ’’ذکر اہل بیت‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں جادہ، سعیلہ، قبرستان چوک، کوٹھہ پرانا، کوٹھہ گورسیاں اور کوٹلہ فقیر شامل ہیں۔ ان پروگراموں میں اہل علاقہ اور منہاج ویمن لیگ کی خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے منعقدہ پروگراموں میں تلاوت کے بعد نعت خوانی اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی بارگاہ میں منقبت بھی پڑھی گئیں۔ یہاں محرم الحرام کے حوالے سے مقررین نے مختلف موضوعات پر خطابات کیے اور شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے علمی روشنی ڈالی۔
تبصرہ