منہاج سسٹرز لیگ سپین کے زیراہتمام خواتین کی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی لیکچر دیا۔ ورکشاپ میں سپین کے مختلف شہروں سے منہاج سسٹرز لیگ کی ممبرز نے شرکت کی۔
ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے کہا کہ خواتین مغرب کے رہنے کے باوجود یہ مت بھولیں کہ ان کی اولین پہچان ایک مسلمان خاتون کی ہے اور ہمیں مسلمان ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کہ ہم خود کو بہترین مسلمان بنا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید میں مسلمان کو صراط مستقیم پر چلنے کی تلقین کی گئی ہے۔ خواتین کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ بطور مسلمان اپنے اسلامی لباس کا خاص خیال رکھیں، جو ان کی ظاہری پہچان بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اور منہاج القرآن کی ممبر شب بھی لیں۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ