منہاج القرآن ویمن لیگ کے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ملک گیر عہدیداروں کے لیے پانچ روزہ تنظیمی و تربیتی ٹریننگ کیمپ 11 اپریل 2018ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں شروع ہو گیا۔ افتتاحی سیشن کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممبر سپریم کونسل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے کی۔

افتتاحی سیشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، افنان بابر اور دیگر قائدین نے ملک بھر ویمن لیگ کی سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ ہاوس کے سامنے پیش کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے ویژن 2025 کے حوالے سے اہداف کا جائزہ بھی لیا گیا۔

افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے گفتگو کرتے ہوئے ویمن لیگ کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں ویژن 2025 کے اہداف کے متعلق رہنمائی دی۔ یہ تنظیمی ٹریننگ کیمپ 15 اپریل 2018ء تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ڈاکٹر فضہ حسین قادری اور دیگر دانشور و اسکالرز مختلف موضوعات پر لیکچرز دیں گے۔

تبصرہ