مریم نواز تحفے کا تاج دان کرنے کی بجائے لوٹی دولت واپس کریں: عوامی تحریک ویمن ونگ

شازیہ مرتضیٰ اور تنزیلہ امجد کے قاتل مریم کے والد اور ہیرو انکل شہباز شریف ہیں
قوم جاتی امراء کے حاتم طائیوں کی دولت کے ذرائع جان چکی ہے: فرح ناز، افنان بابر

لاہور (25 فروری 2018) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ مریم نواز تحفے میں ملنے والا تاج ’’دان‘‘ کرنے کی بجائے قوم کی لوٹی دولت واپس کریں، ایسے ڈراموں سے پاکستان کے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جاتی امراء کے حاتم طائیوں کے اصل چہرے پہچان چکی ہیں۔ ’’باپ بیٹی‘‘ جتنے چاہیں ’’وین‘‘ ڈال لیں بالآخرلوٹی دولت خزانے میں جمع ہونی اور کرپشن کیسز میں جیلوں میں جانا ہے۔ وہ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد نے بھی خطاب کیا۔

فرح ناز نے کہاکہ صبح، دوپہر شام نا انصافی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی مریم نواز بتائیں17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن میں شہید کر دی جانیوالی تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کا کیا قصور تھا؟ جب قوم کی ان بیٹیوں کے منہ میں گولیاں ماری گئیں اس وقت ان کے والد وزیر اعظم تھے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا منصوبہ وزیر اعظم ہاؤس میں بنااور سانحہ مادل ٹاؤن کی قتل و غارت گری کے پلان پر ان کے ہیرو انکل شہباز شریف نے عمل کروایا۔ مریم نواز بتائیں ماڈل ٹاؤن شہیدہ تنزیلہ امجد کے بچوں کو 4 سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف کیوں نہیں ملا؟ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تحقیقات کیوں نہیں ہونے دی جا رہی؟ فرح ناز نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے بے گناہوں کا خون شریف خاندان کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا، ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔ افنان بابر، عائشہ مبشر اور زینب ارشد نے کہا کہ مریم نواز کا واویلہ ان کے خاندان کے معاشی جرائم کی پردہ پوشی کے کام نہیں آ سکے گا۔

تبصرہ