مریم کو علم ہے ان کے والد پارٹی عہدے سے بھی کک آؤٹ ہو جائینگے : عوامی تحریک ویمن لیگ

مریم صفدر کے پاس باپ کی کرپشن کے دفاع میں گھسٹے پٹے لفظوں کے سوا کہنے کو کچھ نہیں
جھوٹ بولنے والے کی قانون کی نظر میں کوئی عزت ہوتی ہے نہ معاشرے میں: مرکزی صدر فرح ناز
شریف خاندان ڈیل کر کے ملک چھوڑنے کی کامیاب ریہرسل کر چکا، افنان بابر، زینب ارشد کا ردعمل
مریم کی تقریر سے لگ رہا تھا وہ خطاب نہیں سسرال میں نندوں سے لڑائی کررہی ہیں
مریم کرپشن کیسز میں جیل جا کر بھی کہیں گی اللہ نے عزت اور مقبولیت میں بہت اضافہ کر دیا
نواز شریف کے نااہل ہونے کے باوجود حکومت ن لیگ کی ہے، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا کیا مطلب؟

لاہور (16 فروری 2018) پاکستان عوامی تحریک ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، سینئر رہنماؤں افنان بابر اور زینب ارشد نے مریم نواز کے مانسہرہ میں نام نہاد سوشل میڈیا جلسے سے خطاب کے ردعمل میں کہا کہ مریم کو علم ہے ان کے والد بہت جلدپارٹی عہدے سے بھی کک آؤٹ ہو جائینگے، مریم صفدر کے پاس باپ کی کرپشن کے دفاع میں گھسٹے پٹے لفظوں کے سوا کہنے کو کچھ نہیں، مریم کے علم میں ہونا چاہیے جھوٹ بولنے والے کی قانون کی نظر میں کوئی عزت ہوتی ہے نہ معاشرے میں، شریف خاندان ڈیل کر کے ملک چھوڑنے کی کامیاب ریہرسل کر چکا، مریم کی تقریر سے لگ رہا تھا وہ جلسہ سے خطاب نہیں بلکہ سسرال میں نندوں سے لڑائی کررہی ہیں۔ نواز شریف کے نااہل ہونے کے باوجود حکومت ن لیگ کی ہے، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا کیا مطلب؟ عوامی تحریک ویمن لیگ کی رہنماؤں نے ردعمل میں کہا کہ مریم صفدر اور ان کے دیگر بہن بھائی لوٹی گئی دولت واپس کر کے جہاں دل ہے رہیں۔ خواتین رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں مریم صفدر کو ٹی وی پر آنے کے بے پناہ مواقع ملے مگر انہوں نے ثابت کیا کہ ان کے پاس عدلیہ کو چند رٹی رٹائی گالیاں اور کوسنے دینے کے سوا ملک، عوام اور اپنی جماعت کیلئے کہنے اور کرنے کو کچھ نہیں ہے، وہ صرف عدلیہ اور ججز کے خلاف گھسے پڑے الفاظ کا سہارا لے کر تقریر کے نام پر وقت ضائع کرتی ہیں۔ خواتین رہنماؤں نے کہا کہ یہ وہی مریم صفدر ہیں جنہوں نے ٹی وی پر آ کر کہا تھا کہ میری یا میری والدہ کی پاکستان سمیت دنیا میں کہیں کوئی جائیداد نہیں ہے اور میں اپنے باپ کے گھر میں رہ رہی ہوں اور پھر اسی مریم نے کہا کہ میری ارب کی پراپرٹی ہے اور نعرے لگوارہی ہیں ووٹ کو عزت دو۔ ووٹ کو تو ضرور عزت ملے گی مگر اب پاکستان کی سیاست میں جھوٹ بولنے والوں کو کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

سینئر رہنما افنان بابر نے کہا کہ اس وقت شہباز شریف فیملی اور نواز شریف فیملی کے درمیان جلسوں کا مقابلہ ہورہا ہے، اس کا ملکی سیاست اور ملکی معاملات سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، یہ خاندان اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، شہباز شریف نواز شریف کی فیملی کے کسی بچے کو اپنے جلسے میں نہیں گھسنے دیتے اور نواز شریف اپنے جلسے میں شہباز شریف کی فیملی کے کسی بچے کو نہیں گھسنے دیتے۔ بہت جلدمریم سمیت پورا شریف خاندان کرپشن کیسز میں جیل میں ہو گا اور وہاں بھی مریم نواز کہیں گی اللہ نے عزت اور مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کر دیا۔

تبصرہ