فاطمہ صغریٰ کیلئے عوامی تحریک کے سیکرٹریٹ میں فاتحہ خوانی، خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا

تحریک پاکستان کی مجاہدہ فاطمہ صغریٰ ہمارا فخر اور رول ماڈل ہیں، عائشہ مبشر

لاہور (26 ستمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام تحریک پاکستان کی مجاہدہ فاطمہ صغریٰ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں انکی تحریک پاکستان کیلئے انجام دی جانیوالی قومی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تعزیتی ریفرنس سے افنان بابر، ام حبیبہ، زینب ارشد، عائشہ مبشر، آمنہ بتول، میمونہ شفاعت، اقرایوسف جامی نے خطاب کیا۔ افنان بابر نے کہا کہ فاطمہ صغریٰ نے نوجوان طالبہ کی حیثیت سے آزادی کیلئے جدوجہد کی اور 1947 میں سیکرٹریٹ میں پرچم لہرانے کے حوالے سے ان کے کارنامہ پر پاکستان کی خواتین کو ہمیشہ فخر رہے گا۔ فاطمہ صغریٰ تحریک پاکستان کی مجاہدہ تھیں اور وہ رول ماڈل ہیں۔ عائشہ مبشر نے کہا کہ فاطمہ صغریٰ میٹرک میں تھیں جب انہوں نے تحریک پاکستان کی جدوجہد میں باقاعدہ حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’برٹش یونین جیک‘‘ اتارنے کا اعزاز انہیں تاریخ میں ہمیشہ ممتاز رکھے گا۔

تبصرہ