ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ مؤرخہ 3 جولائی 2017 کو یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن میں انہوں نے اپنی ڈگری حاصل کی۔ کانووکیشن میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات‘‘ تھا۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ڈاکٹریٹ مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلامی معاشرے میں خواتین کی تعلیم کو مرکزی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں خواتین میں اعلی تعلیم کے رحجان کو عام کر کے ترقی اور خوشحالی کی جانب پیش قدمی کی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری، سیکرٹری جنرل معظم رضا سمیت علامہ رفیق حبیب، علامہ شاہد بابر، علامہ ذیشان قادری، علامہ افضل سعیدی، ڈاکٹر زاہد اقبال، داؤد مشہدی، علامہ صادق قریشی، علامہ اشفاق عالم احمد نواز، منہاج ویمن لیگ کی صدر محترمہ فاطمہ مشہدی، محترمہ مسرت حسین، محترمہ خدیجہ ایٹکنسن اور منہاج سسٹرز لیگ برطانیہ نے تعلیمی میدان میں محترمہ غزالہ قادری کی کامیابی پر انھیں مبارکباد بھی دی ہے۔

تبصرہ