قاتل منصوبہ سے ہزاروں خاندان بیروزگار اور درجن سے زائد جان سے
ہاتھ دھو چکے ہیں
ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کی موت کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں، صدر
ویمن لیگ PAT
لاہور (25 جولائی 2016) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ اورنج لائن قومی خزانے اور عوام کی خوشیوں کا قاتل منصوبہ بن چکا ہے۔ ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کی موت کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ ترقیاتی منصوبے عوام کی زندگیوں میں ترقی خوشحالی اور خوشیاں لاتے ہیں مگر شہباز حکومت کے منصوبے جان و مال کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرح ناز نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ کی لاہور بھر کے عوام سول و انسانی حقوق کی تنظیموں نے مخالفت کی تھی۔ حکمران ماحول، تاریخی ورثہ، کاروبار اور انسانی زندگیوں کے دشمن منصوبہ کے حوالے سے عوام کے سوالات کا جواب نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ کی زد میں آنے والے خاندانوں کو حکومت معاوضہ ادا کرے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ اورنج لائن کے قاتل منصوبے سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں کی خواتین سے بھی کہوں گی کہ وہ اورنج لائن منصوبہ کے باعث جان سے ہاتھ دھونے والے خاندانوں کے حق میں آواز اٹھائیں اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ کریں۔
تبصرہ