تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویمن لیگ کے خواتین شہراعتکاف میں 29 جون 2016ء کو چوتھے روز بھی روحانی تربیتی معمولات جاری رہے۔
منہاج خواتین کالج ٹاون شپ میں ہزاروں خواتین معتکفات ہیں۔ جہاں ایک بہت بڑا پنڈال بنایا گیا ہے، جس میں نمازوں کی باجماعت ادائیگی، محافل ذکر و نعت اور صلوۃ التسبیح کا باقاعدگی سے اہتمام ہوتا ہے۔ رہائشی حجروں میں خواتین کے لیے انفرادی وظائف، ذکر اور حلقہ ہائے درود بھی منعقد ہوتے ہیں۔
نماز عصر کے بعد محترمہ انیلا ڈوگر کی الہدایہ قرآن کورس کی معلمات سے تربیتی نشست ہوئی۔ جس میں انہوں نے معلمات کو کورس کی تدریس و فن بارے بریفنگ دی۔ بعد ازاں منہاج ویمن لیگ فیصل آباد کی خواتین نے بھی انیلا ڈوگر سے ملاقات کی۔
مسز غزالہ حسن قادری نے خواتین شہر اعتکاف کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انتظامیہ سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے اب تک کے انتظامات کو بہتر اور تسلی بخش قرار دیا۔
مسز فضہ حسین قادری کی الہدایہ کورس کی خواتین اسکالرز کے میٹنگ ہوئی۔ جس میں انہوں نے شرکاء کی علمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
نماز عشاء تراویح کے بعد پنڈال میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ثناء خوان خواتین نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بعد تمام خواتین نے شیخ الاسلام کا خصوصی خطاب بھی سنا، جو شہراعتکاف کے مرکزی پنڈال سے بذریعہ ویڈیو سکرین براہ راست دکھایا جاتا ہے۔
تبصرہ