خواتین ’شہراعتکاف‘ میں 22 رمضان المبارک کو بھی معمولات کی روحانی و تربیتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی معلّمات کی نگرانی میں ’شہرِاعتکاف‘ میں روزانہ کی طرح معتکفات کے لیے حلقاتِ ذکر، حلقاتِ درود، حلقاتِ عرفان القرآن اور صلوۃ التسبیح کا اہتمام کیا گیا۔ نظامت دعوت کی طرف سے حلقہ درود کے انعقاد کیا گیا، جس میں داعی خواتین معلمات کی تربیت کی گئی۔
ایم ایس ایم خواتین ونگ کی جانب سے زینب ارشد نے معتکفات کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں انہیں فورم کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی۔
امسال خواتین کے شہراعتکاف میں بچوں کے اعتکاف کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے کیمپ میں چار سے بارہ سال کی عمر کے بچے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ محترمہ ایمن یوسف مغل اور محترمہ حسن آراء نے کڈز اعتکاف فورم میں بچوں کے لیے تربیتی و تعلیمی ایونٹس شامل کیے ہیں۔ مسز فضہ حسین قادری نے اس کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسز فضہ حسین قادری کیساتھ سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ نشست کے اختتام پر آپ نے بچوں میں چاکلیٹ بھی تقسیم کیے۔
بعد ازاں مسز فضہ نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات بھی کی۔ صدف علوی کی سربراہی میں سوشل میڈیا ٹیم کی نمائندگان یہاں موجود تھیں۔ جنہیں سوشل میڈیا ورکنگ کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
شہراعتکاف میں مسز غزالہ حسن قادری نے سرگودھا ڈویژن کی خواتین تنظیمات سے ملاقات کی۔ محترمہ عائشہ مبشر ناظمہ ویمن لیگ تنظیمات نے انہیں سرگودھا ڈویژن کے ورکنگ رپورٹ پیش کی۔
تاک رات کی مناسبت سے منہاج نعت کونسل فیصل آباد نے محفل نعت کا خصوصی اہتمام کیا، جس میں نہایت پرذوق انداز میں نعت خوانی ہوئی۔
اس سے پہلے محترمہ افنان بابر نے شیخ الاسلام کی ہمہ جہت شخصیت کے موضوع پر شرکاء کو لیکچر دیا۔ شب کو شیخ الاسلام کا خصوصی خطاب خواتین کے شہراعتکاف میں بذریعہ ویڈیو سکرین براہ راست دکھایا گیا۔
رپورٹ: صدف علوی
تبصرہ