تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف 2016 میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا اعتکاف بھی بھرپور مذہبی جوش و خروش سے جاری ہے۔ منہاج کالج برائے خواتین کی وسیع و عریض عمارت میں ہزاروں خواتین معتکف ہیں۔
خواتین کے شہراعتکاف میں انتظامیہ نے معتکفات کے لیے علمی و روحانی اور اخلاقی و تربیتی معمولات کا باقاعدگی سے اہتمام کیا ہے۔ روزانہ کے معمولات میں سحری اور نماز فجر کے بعد معتکفات کے لیے وظائف، محافل ذکر و نعت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ صبح ساڑھے نو بجے تک آرام کا وقت دیا جاتا ہے۔ جس کے بعد بارہ بجے سے روزانہ صلوۃ التسبیح بھی باقاعدگی سے پڑھائی جاتی ہے۔
نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد مسز غزالہ حسن قادری اور مسز فضہ حسین قادری کا مختلف علاقوں سے آنے والی معتکف خواتین کے ساتھ تربیتی سیشن رکھا گیا ہے، جس میں انتظامی امور کے علاوہ شیخ الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں خواتین کی علمی و اخلاقی رہنمائی اور تریبت کی جاتی ہے۔
نماز ظہر اور عصر کے درمیانی وقت میں خواتین اپنے اپنے رہائشی حجروں میں انفرادی طور پر قرآن مجید کی تلاوت کرتی ہیں۔ افطار سے پہلے شام ساڑھے پانچ بجے خواتین کی اجتماعی محفل نعت کا اہتمام ہوتا ہے، جس میں انتہائی ذوق و شوق کے ساتھ خواتین ثناء خوان نعت خوانی کرتی ہیں۔
میس کمیٹی کی طرف سے سحر و افطار کا اعلی انتظام ہے، خصوصا سحر و افطار میں کھانے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار کروایا جاتا ہے جبکہ منرل واٹر پلانٹ سے پینے کے لیے صاف پانی مہیا کیا جاتا ہے۔
نماز عشاء و تراویح کی ادائیگی کے بعد خواتین شہراعتکاف کا مرکزی ایونٹ شیخ الاسلام کا ہر شب ہونے والا خصوصی خطاب ہوتا ہے، جو انہیں مردوں کے پنڈال سے بذریعہ ویڈیو سکرین براہ راست دکھایا جاتا ہے۔
ستائیسویں شب کے عالمی روحانی اجتماع میں بھی ملک بھر سے ہزاروں خواتین شرکت کرتی ہیں، جن کے لیے مردوں کے پنڈال میں الگ باپردہ خوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
تبصرہ