منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد کی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے دھرنے میں شرکت

سروس سٹرکچر میں بہتری اور رسک الاؤنس کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے گذشتہ پانچ روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے 02 جون 2016 کو ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے دھرنے میں شرکت کی۔ وفد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران زینب ارشاد، ام حبیبہ اور اقراء یوسف شامل تھیں۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زینب ارشاد کا کہنا تھا منہاج القرآن ویمن لیگ ہمیشہ محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ سروس سٹرکچر اور ہیلتھ رسک الاؤنس کی فراہمی جیسے بنیادی مطالبات کے لیے ہم نرسز کے ساتھ ہیں۔ اڑھائی سال سے سروس سٹرکچر کامعاملہ التواء کا شکار ہے، صوبائی حکومت بار بار جھوٹے وعدوں سے معاملے کو ٹال رہی ہے۔ میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے غیرضروری منصوبوں پر کھربوں خرچ کرنے والے حکمران محنت کش کو اس کا حق دینے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 36گھنٹوں کی ڈیوٹی لینے کے باوجود نرسز کو ہیلتھ رسک الاؤنس نہ دینا سرمایہ دار حکمرانوں کی مزدور دشمنی کو آشکار کرتا ہے۔

تبصرہ