کرپشن، دہشتگردی اور معصوم لوگوں کے قاتل حکمران خواتین کو تحفظ
نہیں دے سکتے، فرح ناز
خواتین موجودہ حکمرانوں کے خلاف انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں، مذمتی بیان
لاہور (7 مئی 2016) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر فرح ناز نے ایبٹ آباد میں عنبرین نامی حوا کی بیٹی کو زندہ جلائے جانے کے اندوہناک واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنت حوا کو زندہ جلانے والے شر پسندوں کو فوری گرفتار کر کے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فرح ناز نے کہا کہ حوا کی بیٹیاں جان لیں موجودہ قاتل حکمران انکے بنیادی حقوق اور آرزوؤں کے قاتل ہیں، خواتین کے استحصال کے سب سے زیادہ واقعات ن لیگ کے دور حکومت میں ہوئے، سر فہرست صوبہ پنجاب ہے، عوامی تحریک ویمن ونگ خواتین کے حقوق کی بڑی اور موثر تحریک ہے، انہوں نے کہا کہ عنبرین پر ہونے والے ظلم کی ہر سطح پر مذمت کرینگے، 21 ویں صدی میں ایسے ظلم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا لیکن غربت، جہالت، پسماندگی، دہشتگردی اور قوم پر مسلط نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے اس دور جدید میں بھی ایسے دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ فرح ناز نے کہا کہ دہشتگرد حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن میں نہتی خواتین کے چہروں پر گولیاں مار کر انہیں شہید کیا، کرپشن، دہشتگردی اور معصوم لوگوں کے قاتل یہ حکمران خواتین کو تحفظ نہیں دے سکتے، مسائل سے بے نیاز حکمران طبقہ کرپشن میں مست اقتدار کے مزے لوٹ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ان حالات میں خواتین مستقبل سے نہ آشنا منتشر گروہ بننے کی بجائے عوامی تحریک ویمن ونگ کا ساتھ دیں جو ملک میں پر امن انقلاب اور خواتین کے حقوق کیلئے کوشاں ہے، پاکستانی خواتین اپنی ذمہ داریوں کو پہچانتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کے خلاف انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں۔
تبصرہ