لاہور (14 فروری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی طرف سے 7 روزہ تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس سلسلہ کی پہلی تقریب ادارہ آغوش میں ہوگی جہاں شعبہ خواتین کی طرف سے آغوش میں زیرتعلیم بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا جائے گا۔ ادارہ’’ آغوش‘‘ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے 2005 کے قیامت خیز زلزلہ کے بعد یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کی فراہمی کیلئے قائم کیا گیا تھا اور اس ادارہ میں 5 سو سے زائد بچے زیرکفالت ہیں، جن کے 100 فیصد تعلیمی اور رہائشی اخراجات ادارہ منہاج القرآن برداشت کرتا ہے۔ سالگرہ تقریبات کے ضمن میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور انکے جملہ فورمز ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی خدمات پر سیمینار منعقد کرینگے جبکہ مرکزی تقریب 19 فروری کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔
تبصرہ