لاہور (13 فروری 2016) عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشت گردی کے خاتمے، علم اور امن کے فروغ کیلئے قابل فخر علمی تحقیقی خدمات انجام دیں۔ ویمن لیگ ان کی 65 ویں سالگرہ پر 7 روزہ تقریبات منعقد کرے گی۔ ان تقریبات میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین سے ملکر کیک بھی کاٹا جائیگا اور مختلف سیمینارز کے انعقاد کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری کے فروغ امن نصاب پر اظہارخیال بھی کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہو ں نے ظالمانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کی اور حکمرانوں کے مظالم کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کا سرمایہ اور امت مسلمہ کی امید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تنظیمی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عائشہ مبشر، افنان بابر، گلشن ارشاد، انیلا ڈوگر و دیگر شریک تھیں۔
تبصرہ