عوامی تحریک شعبہ خواتین کی رہنماؤں کی شہدائے چارسدہ کے اہلخانہ سے ملاقات

پنجاب کی خواتین کی طرف سے پشاور اور پورے خیبرپختونخوا کی عظیم ماؤں کے ساتھ اظہار یکجتی
وفاقی حکومت تعلیمی اداروں کو تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے الگ فورس قائم کرے

لاہور (29 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی رہنماؤں عائشہ مبشر اور گلشن ارشاد کی قیادت میں ایک وفد نے پشاور چارسدہ یونیورسٹی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

خواتین رہنماؤں نے کہا کہ ہم پنجاب کی خواتین کی طرف سے پشاور اور پورے خیبرپختونخوا کی عظیم ماؤں کیلئے اظہار یکجتی کا پیغام لیکر آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ماؤں کو ان کے جگر گوشوں سے محروم کیا ہے مگر وہ ان ماؤں کے حوصلوں اور پاکستان سے محبت کے جذبے کو کمزور نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلآخر انسانیت کے دشمن دہشتگرد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے اور پاکستان کی ماؤں بہنوں کے عزم کے سامنے شکست فاش کھائیں گے۔ خواتین رہنماؤں نے مقامی تنظیم سے ملکر پشاور پریس کلب کے باہر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور دہشتگرد مردہ باد کے نعرے لگائے۔

خواتین رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے کا نتیجہ پاکستان کے عوام اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات بھگت رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی ادارون کو تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے الگ سے فورس قائم کی جائے جس کے تمام اخراجات قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی حکومت برداشت کرے۔ اس موقع پر خواتین رہنماؤں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے ضرب امن مہم شروع کیے جانے سے متعلق بھی پشاور کے میڈیا اور احتجاج میں شریک عوام کوآگاہ کیا۔

تبصرہ