منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’پیس گالا‘ تقریب

لاہور (2 جنوری 2016) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پی سی ہوٹل لاہور میں ’’پیس گالا‘‘ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تھے، چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ممتاز اداکارہ بہار بیگم، نیشو بیگم، آمنہ بخاری، ماہ رخ جنید، ثوبیہ جنید، اقراء عثمان، قدسیہ، ثمن اشفاق، قدسیہ بشارت، مہوش شاہد، ام فروا، حمیرا حیدر، انعم فوزیہ، پروفیسر رفعت مظہر، ڈاکٹر سیمی بخاری، عطیہ زیب، ڈاکٹر صباء، شازیہ انوری، ثوبیہ بخاری، توشبیہ سرور، آسیہ فاطمہ، فخر النساء، نیشو اقبال، فرحت اقبال، آمنہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے خطبہ استقبالیہ دیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض طاہرہ خان اور سدرہ خرم نے انجام دیئے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’پیس گالا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلارہی ہے، اس کا ہدف آپریشن ضرب عضب ہے، داعشانہ طرز کی سرگرمیاں رکھنے والے حکمرانوں کی سرپرستی اور معاونت اسے حاصل ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن داعش کی طرز کی دہشت گردی تھی، دہشت گردوں کے خلاف لڑنا فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور فروغ علم و امن کیلئے خواتین کا ماضی کی نسبت آج کہیں زیادہ اہم کردار ہے، اسلام نے خواتین کو مردوں سے بڑھ کر عزت اور مقام دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان میں تیس سال سے دہشتگردی کا نیٹ ورک کام کررہا ہے، مقامی سہولت کاروں کے بغیر بیرونی دہشتگرد اور تنظیمیں یہاں کارروائیاں نہیں کر سکتیں، تعلیم سے محروم رکھنا، انصاف نہ دینا، روزگار نہ دینا بلواسطہ طور پر دہشتگردی کو فروغ دینے کے اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویژن سے محروم لیڈروں نے پرامن ملک کو دہشتگردی کی نرسری میں تبدیل کر دیا، کرپٹ اور معاشی دہشتگرد حکمران صرف اور صرف اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو پال رہے ہیں۔

پیس گالا کے اختتام پر اسلام آباد سے آئی ہوئی ماہر تعلیم عذرا بیگم، نیشو اور لبنیٰ نسیم نے ویمن لیگ میں شرکت کا اعلان کیا۔ ویمن لیگ کی رہنماؤں عائشہ مبشر، محترمہ زینب نے مہمان خواتین کا آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کامیاب پیس گالا کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دی۔

Peace Gala an event based on collective efforts of peace contributed by different Socialites of society is organized by...

Posted by Minhaj-ul-Quran Women League on Saturday, January 2, 2016

تبصرہ