مقامی سرپرستوں کے بغیر غیر ملکی کارروائیاں نہیں کر سکتے، سانحہ
ماڈل ٹاؤن داعشانہ طرز کی دہشتگردی ہے
سربراہ عوامی تحریک کا ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ کی تقریب سے خطاب
لاہور (2 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلارہی ہے، اس کا ہدف آپریشن ضرب عضب ہے، داعشانہ طرز کی سرگرمیاں رکھنے والے حکمرانوں کی سرپرستی اور معاونت اسے حاصل ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن داعش کی طرز کی دہشت گردی تھی، دہشت گردوں کے خلاف لڑنا فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور فروغ علم و امن کیلئے خواتین کا ماضی کی نسبت آج کہیں زیادہ اہم کردار ہے، اسلام نے خواتین کو مردوں سے بڑھ کر عزت اور مقام دیا ہے، پیس گالا میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین نے شرکت کی۔ پیس گالا کے اختتام پر اسلام آباد سے آئی ہوئی ماہر تعلیم عذرا بیگم، نیشو اور لبنیٰ نسیم نے ویمن لیگ میں شرکت کا اعلان کیا، سربراہ عوامی تحریک کے ہمراہ سٹیج پر ڈاکٹر حسن محی الدین اور خرم نواز گنڈاپور موجود تھے۔
سربراہ عوامی تحریک نے پیس گالا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیس سال سے دہشتگردی کا نیٹ ورک کام کررہا ہے، مقامی سہولت کاروں کے بغیر بیرونی دہشتگرد اور تنظیمیں یہاں کارروائیاں نہیں کر سکتیں، تعلیم سے محروم رکھنا، انصاف نہ دینا، روزگار نہ دینا بلواسطہ طور پر دہشتگردی کو فروغ دینے کے اقدامات ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویژن سے محروم لیڈروں نے پرامن ملک کو دہشتگردی کی نرسری میں تبدیل کر دیا، کرپٹ اور معاشی دہشتگرد حکمران صرف اور صرف اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو پال رہے ہیں۔
ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے خطبہ استقبالیہ دیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض طاہرہ خان اور سدرہ خرم نے انجام دیئے۔ تقریب میں ممتاز اداکارہ بہار بیگم، نیشو بیگم، آمنہ بخاری، ماہ رخ جنید، ثوبیہ جنید، اقراء عثمان، قدسیہ، ثمن اشفاق، قدسیہ بشارت، مہوش شاہد، ام فروا، حمیرا حیدر، انعم فوزیہ، پروفیسر رفعت مظہر، ڈاکٹر سیمی بخاری، عطیہ زیب، ڈاکٹر صباء، شازیہ انوری، ثوبیہ بخاری، توشبیہ سرور، آسیہ فاطمہ، فخر النساء، نیشو اقبال، فرحت اقبال، آمنہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین نے شرکت کی۔ ویمن لیگ کی رہنماؤں عائشہ مبشر، زینب نے مہمان خواتین کا آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کامیاب پیس گالا کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دی۔
Initiative taken on the promotion of peace by Minhaj-ul-Quran Women League#PeaceGalaByMWL
Posted by Minhaj-ul-Quran Women League on Saturday, January 2, 2016
تبصرہ