منہاج القرآن ویمن لیگ واہگہ ٹاؤن کے زیرِاہتمام مقامی ہوٹل میں ’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل کی خواتین اور دیگر نے رسولِ خدا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نعت اور آپ کی آل کی توصیف کی۔
کانفرنس سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شہدائے کربلا کی قربانی کی عظمت اور بالخصوص سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے صبر و اسقامت کے موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی زبان اور قلم اس شجاعت و استقامت اور صبر و استقلال کو بیان نہیں کر سکتی جس کا مظاہرہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا میں کیا۔ جن مشکلات اور صدمات کو آپ نے صبر و تحمل سے برداشت کیا، اس طرح کے مشکل حالات میں شجیع افراد بھی گھٹنے ٹیک دیتے ہیں۔ اکثر مصائب اور غم انسان کی قوت کلام سلب کر کے خاموشی پر مجبور کر دیتے ہیں، لیکن سیدۃ النساء العالمین کی عظیم بیٹی زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا نے پورے تحمل و وقار اور قوت کے ساتھ دربارِ یزید میں امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب کی قربانی کا مقصد بیان کیا۔ آپ نے واقعہ کربلاء سے پہلے اور بعد کسی بھی موقع پر بےقراری اور بے صبری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ہمیں بھی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی صفات میں ڈھل کر ان کے کردار کا مظہر بننا ہو گا۔
Syeda Zainab (SA) Conference Held by Minhaj-ul-Quran Women League Wahga Town (B) Lahore. Eternal and comprehensive message of Karbala delivered by Markazi Nazima dawat Gulshan Irshad.
Posted by Minhaj-ul-Quran Women League on Sunday, November 15, 2015
تبصرہ