اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے رابطے تیز تر
کر دیئے گئے
ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کے نفاذ اور تکمیل کے لئے ہر محاذ پر جنگ لڑیں
گے
اسلام آباد (18 جون 2015ء) عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آباد کی کوآرڈینیٹر نصرت امین نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم تیز تر کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک شعبہ خواتین و منہاج القرآن ویمن لیگ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمیلہ بٹ، نائلہ جعفر، نبیلہ قادری، حنا امین اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی، غریب عوام کو بنیادی حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کے نفاذ اور تکمیل کے لئے ہر محاذ پر جنگ لڑیں گے، بلدیاتی انتخابات بھی اسی جنگ کا حصہ ہیں۔
تبصرہ