عوامی تحریک ویمن ونگ 10 جون کی شام لبرٹی چوک میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں شمعیں روشن کرے گی

تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور ہیومن رائٹس کی تنظیموں کی عہدیدار شریک ہونگی

لاہور (8 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے 10 جون کی شام لبرٹی چوک میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب ہو گی۔ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور ہیومن رائٹس کی تنظیموں کی عہدیدار شریک ہونگی۔ اس موقع پر ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز خطاب کرینگی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت نے 17جون تک جو احتجاجی شیڈول دیا تھا، 10جون کی تقریب اسی سلسلہ کا حصہ ہے۔

تبصرہ