فرح ناز خواتین انٹرنیشنل قرآن کانفرنس (تہران) میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئیں

کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قرآنی فلسفہ انقلاب کے موضوع پر مکالہ پڑھیں گی

لاہور (19 مئی 2015) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز خواتین انٹرنیشنل قرآن کانفرنس (تہران) میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئیں، ایران حکومت کی دعوت پر فرح ناز تین روزہ بین الاقوامی قرآن کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قرآنی فلسفہ انقلاب کے موضوع پر مکالہ پڑھیں گی۔ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے معروف اسلامک سکالرز شریک ہو رہے ہیں۔ فرح ناز تین روزہ دورہ ایران میں ایرانی حکومتی رہنماؤں، مذہبی رہنماؤں اور دیگر معروف شخصیات سے ملاقات بھی کریں گی اور انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصانیف اور سی ڈیز کے تحائف پیش کریں گی۔

تبصرہ