6 بچوں کی حادثاتی موت نے ہر ماں کو غمزدہ کر دیا: فرح ناز

بڑے بڑے منصوبے بنانے والے وزیراعلیٰ کو چھوٹی چھوٹی گلیوں میں رہنے والوں سے کوئی غرض نہیں
دہشتگردی اور حادثات کی ماری قوم کو میٹروبس سے زیادہ ریسکیو گاڑیاں چاہئیں، مرکزی صدر منہاج القرآن

لاہور (18 مئی 2015) تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے شادباغ لاہور میں ایک ہی گھر میں 6 بچوں کی موت کے دل سوز واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ نے ہر ماں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی خراب گاڑی کا معاملہ انتہائی سنگین ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بڑے بڑے منصوبے بنانے والے وزیراعلیٰ کو چھوٹی چھوٹی گلیوں میں رہنے والوں سے کوئی غرض نہیں۔ دہشتگردی اور حادثات کی ماری قوم کو میٹرو بسوں سے زیادہ ریسکیو گاڑیوں کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات میں لاہور سرفہرست شہر ہے جب سے پنجاب میں ن لیگ برسراقتدار آئی ہے 17 ہزار سے زائد واقعات ہو چکے اور درجنوں اموات ہو چکیں مگر حیرت ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج تک اتنی بھی توفیق نہ ہو سکی کہ ان حادثات پر غور کریں اور ان کی روک تھام کیلئے کوئی حکمت عملی طے کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 14 بے گناہ انسانوں کا قاتل ہے اسے صرف کمیشن کے منصوبوں سے غرض ہے عام آدمی کے جان و مال کے تحفظ سے اسے کوئی غرض نہیں۔

تبصرہ