منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی کی سابقہ آیا ایکسیڈنٹ سے جاں بحق ہو گئیں

حادثے میں مرحومہ کی بیٹی اور بھانجا بھی جاں بحق ہوئے

اسلام آباد ( ) 27 نومبر 2014ء منہاج ماڈل سکول بنگش کالونی کی سابقہ آیا ایکسیڈنٹ سے جاں بحق ہو گئیں۔ انکے ہمران ان کی بیٹی اور بھانجا بھی حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ روز مرحومہ میٹرو کیش اینڈ کیری اسلام آباد بیٹی کو لینے گئی جو وہاں پر جاب کرتی تھی۔ واپسی پر موٹر سائیکل ڈمپر حادثے کا شکار ہوگیا، تینوں ڈمپر کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ تین جنازے اٹھے تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

جنازے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان، نذیر ہزاروی، صوفی صیف الرحمن، راجہ آصف، مقصود عباسی اور جاوید اقبال کے علاوہ بڑی تعدادمیں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔

گزشتہ روز مرحوم سید سجاد شاہ کاظمی، منہاج ماڈل سکول کی سابقہ آیا ان کی بیٹی اور بھانجے کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان عوامی تحریک پی پی 11 راولپنڈی کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک پی ڈبلیو ورکر یونین کے سابق چیئرمین معروف سماجی و سیاسی شخصیت نے سجاد شاہ کاظمی کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے مرحومین کو جنت میں اعلی مقام اور قبر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سے نوازے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ