فرانس (راؤ خلیل احمد) منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 19 اکتوبر 2014 کو عید ملن پارٹی اور مینا بازار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پروگرام میں صرف خواتین کے لئے مختلف اسٹالز لگائے جائیں گے۔ جن میں چت پٹے کھا نے، رنگا رنگ ملبوسات، خوبصورت جیولری، دیدہ زیب مہندی اور ڈیکوریشن ہوگی۔ مینا بازار میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف اور خطابات کا سٹال بھی ہو گا جسے خواتین ہر سال بہت پسند کرتی ہیں اور مطالعہ کے لئے خریداری کرتی ہیں۔
تبصرہ