ملک و قوم کا مقدر انتخابات سے نہیں انقلاب سے بدلے گا
حوا کی بیٹیاں بھی مردوں کے شانہ بشانہ انقلاب کی منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں
گی۔
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آباد کی رہنما نصرت امین نے کہا ہے کہ جون2014 میں ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کروڑوں غریبوں کے لئے نوید انقلاب بن چکی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک پرامن سبز عوامی انقلاب کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ خواتین نے اس میں اپنا اہم رول ادا کرنے کے لئے اپنے قائد کے حکم کے مطابق ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر اور علامہ اقبال لے تصورات کے عین مطابق ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان غریب اور امیر سب کے لئے یکساں حیثیت کا حامل ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوام رابطہ مہم کے دوران I ,9 اور I ,10 میں خواتین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نبیلہ قادری، حنا امین اور دیگر بھی ان کے ہمراہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد عوام کی بھر پور طاقت اور تائید سے فرسودہ کرپٹ اور نام نہاد جمہوری نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کے لئے قربانیاں دینے اور جوانیاں لٹانے کا وقت قریب آ گیا ہے۔ ان شاللہ فتح عوام کی ہو گی اور ملک عزیز پاکستان میں پر امن انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے مطابق ملک میں 35 صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے۔ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی نصف قیمتوں پر مہیا کی جائیں گی۔ غریبوں کے لئے علاج، تعلیم مفت ہوگی۔ بے گھر خاندانوں کو پلاٹ دئے جائیں گے۔
تبصرہ