تاریخ گواہ ہے کہ 66 سال قبل پاکستان بنانے کی تحریک میں خواتین نے بابائے قوم قائد اعظم کی پرعزم اور ولولہ انگیز قیادت میں بھرپور جدوجہد کی تھی اور تحریک پاکستان میں جدوجہد اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی تھی۔ آج پھر تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔ بے انتہا بحرانوں سے گھرے پاکستان کو بچانے کا وقت ہے اور اس کڑے وقت میں بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی مدبرانہ قیادت میں خواتین کاروان انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوں گی۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے لاہورکی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جولائی میں ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان آ جائیں گے اور پرامن سبز عوامی انقلاب کی یہ تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ عوام کی بھرپور طاقت اور تائید سے اس فرسودہ کرپٹ اور نام نہاد جمہوری نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ ان شاء اللہ فتح عوام کی ہو گی اور ملک عزیز پاکستان میں پرامن انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔
تبصرہ