راولپنڈی: منہاج القرآن ویمن لیگ کا تنظیمی اجلاس

منہاج القرآن ویمن لیگ کا اہم اجلاس مرکزی ناظمہ تربیت سیدہ نازیہ مظہرنے منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی عہدیداران سے اہم اجلاس کے دوران 11مئی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے 11 مئی کے احتجاج کے سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی صدر تہمینہ قیوم، نائب صدر عائشہ نائب صدر، ناظمہ گل رعنا، نائب ناظمہ عابدہ حریم، ناظمہ تربیت سامعہ احمد، سیکرٹری اطلاعات رابعہ علی خان بھی موجود تھیں۔ سیدہ نازیہ مظہر نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ مردوں کے شانہ بشانہ نظام کی تبدیلی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ویمن لیگ کی عہدیداران کو ورکنگ پلان دیتے ہوئے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلابی پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

تبصرہ