دولتالہ: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

دولتالہ (نامہ نگار) منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 4 ڈھونگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مسز حسن اختر راجہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 4 نے کی جبکہ مہمان خصوصی محترمہ سمعیہ ناظمہ دعوت ویمن لیگ پی پی 4 تھیں۔ تقریب سے خصوصی خطاب مسز حسن اختر راجہ نے کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب کے آخر پر ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی درازیء عمر کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ