صحافی کارکنوں کا قتل بربریت ہے، شہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدردی
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے صحافی کارکنوں کے قتل کوبربریت قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے، جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے اور حکومتی رٹ کی دھجیاں بکھر چکی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
تبصرہ