پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں مرکزی رہنماء میاں زاہد اسلام کوپی اے ٹی کے چیف کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ اس اہم ذمہ داری کے ملنے پر قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے انہیں خصوصی مبارکباد دی ہے۔ دریں اثناء PAT کے صدر شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، بشارت جسپال، قاضی فیض، جواد حامد، افضل گجر، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، میاں افتخار، نظام الدین اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی قائدین نے میاں زاہد اسلام کو اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ میاں زاہد اسلام اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک میں مرکزی سطح پر مختلف اہم ذمہ داریوں پر فائض رہ چکے ہیں۔
تبصرہ