ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئٹہ (اختر آباد) میں بم دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ (اختر آباد ) میں زائرین کی بس میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور ان دھماکوں میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ قومی شعور سے ہی دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے ساری قوم متحد ہو جائے۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرہ