زندہ دلان لاہور نے حقیقی تبدیلی کا فیصلہ دے دیا ہے۔ محمد ارشاد طاہر

تخت لاہور انقلابیوں کی آہٹ سے ڈگمگا گیا۔ جعلی مینڈٹ والی حکومت مال روڈ کی ایک گلی نہیں بھر سکی
آئین کے آرٹیکل 38 کی بحالی اور اپنے حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حافظ غلام فرید
29 دسمبر کی کامیاب احتجاجی ریلی کے انعقاد پر کارکنوں کوخصوصی مبارکباد

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے مرکزی رہنماؤں محمد ارشاد طاہر، چودھری افضل گجر نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے کارکنان کو مال روڈ پر 29دسمبر کی کامیاب احتجاجی ریلی کے انعقاد پرخصوصی مبارکباد دی ہے۔ محمد ارشاد طاہر نے کہا ہے کہ زندہ دلان لاہور نے لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی نکال کر حقیقی تبدیلی کا فیصلہ دے دیا ہے۔ لاہور انقلابیوں کا حلقہ بن گیاہے، تخت لاہور انقلابیوں کی آہٹ سے ڈگمگا گیا۔ جعلی مینڈٹ والی حکومت مال روڈ کی ایک گلی بھی نہیں بھر سکی۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم حافظ غلام فرید نے کہا کہ ابھی لاہوریوں نے ٹریلر دکھایا ہے، جب انقلاب کی کال آئے گی لاہور کی ہر روڈ مال روڈ بن جائے گی اور عوام دشمن حکمران عوام کے سمندر میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئین کے آرٹیکل 38 کی بحالی اور اپنے حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور وہ دن دور نہیں جب ڈاکٹر طاہر القادری ایک کروڑ نمازیوں کی امامت کریں گے۔ قوم کے مایوس طبقہ کو خوشحالی اور حقیقی جمہوریت سے ہمکنار کریں گے۔

تبصرہ