پاکستان عوامی تحریک کی ریلی سے گھبرانے والے ایک کروڑ نمازیوں کے ریلے کا انتظار کریں
خرم نواز گنڈا پور کی لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی اور کامیاب احتجاجی ریلی کے انعقاد پر کارکنوں کو مبارکباد
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاہے کہ لندن کا ٹیکسی ڈرائیورجعلی حکومت کا وزیر اطلاعات بن کر اپنی اوقات بھول گیا ہے۔ لاہور کے عوام نے پاکستان عوامی تحریک کے حق میں ریفرنڈم دے دیا ہے جس سے حکومتی جوکر ہذیان میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی ریلی سے گھبرانے والے ایک کروڑ نمازیوں کے ریلے کا انتظار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے کارکنان کو لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی اور کامیاب احتجاجی ریلی کے انعقاد پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چودھری افضل گجر، حافظ غلام فرید، قاضی فیض الاسلام اورعبد الحفیظ چوہدری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں لاکھوں افراد دیکھ کر عوام دشمن جگت باز اور شعبدہ بازی کے شیرگیدڑ بن گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی مقبولیت سے بوکھلا کر حکومتی وزراء آمر کی گود بھول بیٹھے ہیں۔ ریلی میں سکول کے طلباء نہیں عوام پاکستان شریک تھے، رانا ثناء اللہ کا دماغ چل گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ اتفاق فاؤنڈری کے ملازم ہیں، ریلی دیکھ کر حواس کھو بیٹھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری عوام پاکستان کے لیڈر ہیں۔ فاؤنڈری کے ملازم نوشتہ دیوار پڑھ لیں۔
تبصرہ