بدترین مہنگائی، بے روز گاری، بد امنی اور کرپشن کا خاتمہ انقلاب سے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

قائد اعظم کے پاکستان کو بچانے کیلئے رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آن پہنچا ہے
29 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی ریلی کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملے گی
عوام گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی پر ریلی نہ دیکھیں بلکہ ریلی میں شریک ہوکر عظیم الشان مشن کا حصہ بنیں
عوام کو مزید انتظار کرنے کی بجائے پاک سر زمین کو بچانے کے لیے میدان عمل میں آنا ہوگا

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدترین مہنگائی، بے روز گاری، بد امنی اور کرپشن کا خاتمہ انقلاب سے ممکن ہے جس کے لیے امید کی واحد کرن ڈاکٹر طاہر القادری ہیں۔ وقت قریب ہے قائدانقلاب کی آمد اور ظالم حکمرانوں کی رخصت ہوگی۔ 29 دسمبر کو لاہور میں مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور بے روزگاری کے خلاف تاریخ ساز ریلی ہوگی۔ قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ اور فاطمہ جناح رحمۃ اللہ علیہا کے بنائے ہوئے پاکستان کو بچانے کیلئے رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ظالم حکمرانوں نے پاکستانی قوم کو سخت مایوس کیا ہے ان کے ایجنڈے میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن سے پہلے الیکشن کے حوالے سے جو خدشات ظاہر کیے تھے وہ سچے ثابت ہوچکے ہیں۔ ہر پاکستانی ڈاکٹر طاہرالقادی کے موقف کی تائید کررہا ہے۔ 29 دسمبر کو لاہور میں ہونے والی ریلی کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملے گی۔ 23 دسمبر مینار پاکستان کے استقبال اور اسلام آباد کے لانگ مارچ کی یاد تازہ ہو جائے گی۔ عوامی تحریک کے کارکنان اور عہدیداروں اس ریلی میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ شریک ہونے کی دعوت دیں تاکہ لوگ گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی پر ریلی نہ دیکھیں بلکہ ریلی میں شریک ہوکر اس عظیم الشان مشن کا حصہ بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، فیض الرحمن درانی اور احمد نواز انجم بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ حالات روز بروز خراب ہورہے ہیں، حکمرانوں کا نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی کوئی ان کا ارادہ، ان کا مشن سوائے لوٹ مار کے کچھ نہیں۔ اب عوام کو مزید انتظار کرنے کی بجائے پاک سر زمین کو بچانے کے لیے میدان عمل میں آنا ہوگا۔ جس کے لیے مصطفوی انقلاب وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران اور ورکرز ریلی کی دعوت گھر گھر دیں۔ 29دسمبر کی لاہو ر میں ہونے والی ریلی تاریخ ساز ہوگی۔

تبصرہ