شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیشہ اولیاء و صوفیاء سے محبت اور عقیدت کا درس دیا ہے۔ ہاجرہ محمود قریشی

بھنگالی شریف میں سالانہ عرس کے موقع پر خطاب

بھنگالی شریف میں سالانہ عرس پاک کی محفل (برائے خواتین) منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 کی ناظمہ ہاجرہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔ عرس پاک کی محفل کی صدارت مسز حضرت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی جبکہ مسز پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی اور مسز سید عبد القادر شاہ ہمدانی مہمان خصوصی تھیں۔ اس پروگرام میں علاقہ بھر اور پاکستان کے طول و عرض سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ ہاجرہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ اولیاء اور صوفیا سے محبت و عقیدت کا درس دیا ہے۔ بزرگان دین کے آستانے رشد و ہدایت کے مینارے ہیں جہاں سے لاکھوں لوگ روحانیت کے فیض سے اپنے دامن اور جھولیاں بھر رہے ہیں۔ ملک پاکستان ان اولیاء اللہ کے فیضان کا ہی ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ جہاں دہشت گردی، بدامنی، لاقانونیت، کرپشن، مہنگائی، غربت و افلاس اور انتہا پسندی کا راج ہے۔ ایسے حالات میں آج تمام آستانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ رسم شبیری ادا کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستان اقوام عالم میں ایک بار پھراپنا نام بنا سکے۔

تبصرہ