چکوال : تحریک منہاج القرآن کے قائدین کے دورہ جات بسلسلہ عوامی مارچ

تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے 14 جنوری لانگ مارچ کے سلسلے میں جہلم روڈ کی یونین کونسلز اور درجنوں دیہات کے دورہ جات کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے کوآرڈینیٹر توقیر اعوان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم جس میں سید شاہد منظور، حافظ قیصر منیر، حافظ محمد کاشف، عاطف بشیر اور تنویر حسین شامل تھے۔

جہلم روڈ پر تمام یونین کونسلز اور دیہات میں بھر پور عوامی رابطہ مہم چلائی گئی۔ اس دوران چکوڑہ جنڈ چک باقر شاہ، خانپور ملہال مغلاں، جھیک، دھروگی، دیوالیاں اور شاہ پورسیداں میں پروجیکٹر پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری کا خطاب سنایا گیا۔ پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عوامی مارچ میں شرکت کا یقین دلایا۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان و عہدیداران نے جہلم روڈ پر عوامی مارچ کے سلسلے میں خانپور اڈا، جھیک اڈا اور ملہال مغلاں اڈے پر کیمپ لگائے۔ اس موقع پر توقیر اعوان کی سربراہی میں خانپور میں پیر سید محمد اجلال شاہ اور تکیہ شاہ مراد میں پیر توقیر حسین شاہ سے ملاقات کی اور ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام پہنچایا جس میں انہوں نے اپنے مریدین کے ساتھ عوامی مارچ میں شرکت کا یقین دلایا۔

تبصرہ