مارچ اور دھرنے میں خواتین اپنی مرضی اور خوشی سے شامل ہوئی ہیں : ڈاکٹر طاہرالقادری

گزشتہ روز ڈی چوک دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے واضح کیا کہ آج لوگ ان کے بارے پراپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ہم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رہے ہیں، حالانکہ ہماری جماعت نے مارچ اور دھرنے میں عورتوں کو شرکت کرنے سے منع کیا تھا؛ لیکن تحریک منہاج القرآن میں خواتین کی نمایاں نمائندگی کے پیش نظر خواتین نے اصرار کیا کہ ملک میں ہماری 55 فیصد نمائندگی ہے۔ ہم اس مارچ میں شریک ہوئے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ لہٰذا خواتین کے پرزور اصرار کے بعد ہماری جماعت نے خواتین کو بھی شرکت کرنے اجازت دی۔

تبصرہ