لاہور کے تاجر وں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تاجروں کی جان اور مال ڈاکٹر طاہرالقادری کے لیے حاضر ہے: حافظ غلام فرید
اکیلے نہیں لاہور سے 150 بسوں کے قافلے کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے: بابر بٹ

لاہور: عوامی تاجر اتحاد لاہور کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن میں معیشت اور کاروبار کی ابترصورت حال اور توانائی کے بحران کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں لاہور کی بزنس کمیونٹی صنعتکار، تاجر تنظیموں کے عہدیدارن اور لاہور کی بڑی مارکیٹوں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر انجمن تاجران، قومی تاجر اتحاد، تحفظ انجمن تاجران سمیت مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔ بابر بٹ مرکزی صدر پاکستان سمال ٹریڈرزایسوسی ایشن، جاوید اقبال بٹ وائس چیئرمین قومی تاجر اتحاد پنجاب، غلام دستگیر خان جوائنٹ سیکرٹری، محمد اقبال انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان سمال پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن، صدر چوہدری محمد افضل گجر، جنرل سیکرٹری ظل افلاق، وائس چیئرمین رشید گجر، پنجاب بیکرز اینڈ سویٹس فیڈریشن ملک حنیف نائب صدر، نائب صدر حاجی منیر حسین، جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن لاہور رانا راحیل شوکت، صدر میاں طارق فیروز، جنرل سیکرٹری حاجی طاہر نوید، سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران لاہور میاں محمد ادریس، نائب صدر انجمن تاجران شاہ عالم بورڈ چوہدری محمد رضوان، چوہدری محمد صادق سابق صدر/چیف الیکشن کمشنر فیروز پور روڈ، اطہر علی کاظمی صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن فیروز پور روڈ، محمد سیلم حبیب شیخ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سبزی منڈی و فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کوٹ لکھپت، محمد شفیق سرپرست اعلیٰ انجمن کریانہ سبزی منڈی، حاجی محمد اقبال قریشی چیئرمین انجمن تاجران امیر روڈ بلال گنج/ صدر سمال ہوٹلز ایسوسی ایشن لاہور، راؤ محمد اکرم خان چیئرمین کریانہ اینڈ جنرل مرچنٹ، سید کلیم الرحمٰن شاہ چیئرمین قومی تاجر اتحاد، چوہدری عبدالسلام نائب صدر قومی تاجر اتحاد لاہور، عبد الغنی ضیاء چیئرمین اسحاق سنز آٹو انڈسٹری، مسعود یوسف قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، حاجی محمد یونس راٹھ صدر انجمن تاجران وزیر علی سنٹر بادامی باغ، ملک عثمان سابق چیئرمین پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن بادامی باغ (PASPIDA)حافظ رضوان بٹ صدر رکشہ ڈیلر لاہور، میاں محبوب سرپرست انجمن تاجران لبرٹی مارکیٹ، رانا اخلاق علی سینئر وائس چیئرمین لبرٹی مارکیٹ، پروفیسرعاطف چیئرمین ہیومن کیر پاکستان، لیاقت حیات خان چیئرمین انجمن تاجران لاہور کینٹ، فاروق انور علوی صدر، ندیم قیوم واہلہ سینئر وائس چیئرمین، چوہدری نذیر سینئر نائب صدر، رانا سرور سینئر نائب صدر، ملک جبار نائب صدر، چوہدری ذوالفقار نائب صدر، عامر بٹ کوآرڈینیٹر انجمن تاجران والٹن روڈ ورکشاپ سٹاپ، رانا تنویر چیئرمین انصاف ٹریڈیونین والٹن روڈ، پرویز بٹ سینئر تاجر راہنما، محمد علی بٹ سیکرٹری فنانس انجمن تاجران والٹن روڈ، عطاء الرسول صدر ریفل رینج روڈ کینٹ، محبوب عالم جنرل سیکرٹری قومی تاجر اتحاد مسلم ٹاؤن، عبد الرحمان صدر وحدت روڈ بورڈ، حاجی ملک شریف چیئرمین انجمن تاجران لیاقت آباد، گوگا نقیبیہ صدر تحفظ انجمن تاجران ماڈل ٹاؤن، راجہ سپورٹس انار کلی، حافظ عامر سعید اردو بازار، شیخ عامر رفیع اعظم کلاتھ مارکیٹ، شیخ عامر مال روڈ، صلاح الدین ہال روڈ، جی آر صدیقی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چو ہدری عبد الجلیل صدر آٹو یونین میکلوڈ روڈ، حاجی محمد اکرم چیئرمین ٹریڈرز ایسوسی ایشن شالیمار لنک روڈ، جمیل مغل سینئر نائب صدر انجمن تاجران سینٹری شالیمار لنک روڈ، محمد عابد جنرل سیکرٹری فوڈ سٹریٹ پرانی انار کلی، غلام مرتضیٰ ٹاول ایسوسی ایشن، اقبال مغل بس باڈی میکرز ایسوسی ایشن، مزمل پلاسٹک ٹریڈرز ایسوسی ایشن، شفیق رضا چیئرمین تحریک خدمت عوام، میاں الیاس سٹاک ایکسچینج نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

جب کہ انارکلی، اردو بازار، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، مال روڈ، ہال روڈ، برانڈتھ روڈ، بیڈن روڈ، فیروز پور روڈ، میکلوڈ روڈ، رائل پارک، اچھرہ، وحدت روڈ، مسلم ٹاؤن، نشاط کالونی، لبرٹی مارکیٹ، ٹاؤن شپ مارکیٹ، داروغہ والا، مغلپورہ مین بازار، نسبت روڈ، لکشمی چوک، گرین ٹاؤن، قینچی امر سدھو، والٹن روڈ، بلال گنج، بادامی باغ، فوٹو مارکیٹ، ماڈل ٹاؤن، چوک گنگا رام، برکت مارکیٹ، عابد مارکیٹ، ٹائر مارکیٹ نولکھا، غالب مارکیٹ گلبرگ، شالیمار لنک رو ڈ، سمن آباد کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

حاضرین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انتخابی اصلاحات کے مطالبے کی تائید کی اور 14 جنوری عوامی مارچ میں بھر پور شرکت کرنے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کیا۔ حافظ غلام فرید صدر عوامی تاجر اتحاد لاہور نے کہا کہ تاجروں کی جان اور مال ڈاکٹرطاہر القادری کے لیے حاضر ہے۔بابر بٹ مرکزی صدر پاکستان سمال ٹریڈرزایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ اکیلے نہیں لاہور سے 150 بسوں کے قافلے کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔

اس موقعہ پر جاوید اقبال بٹ وائس چیئرمین قومی تاجر اتحاد پنجاب نے بھی لانگ مارچ میں بھر پور طریقے سے شریک ہونے کا اعلان کیا۔بزنس کمیونٹی قائد انقلاب زندہ باد اور قادری صاحب قدم بڑھاؤ تاجر تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگاتی رہی۔

تبصرہ