حکومت دہشت گردوں کو جانتی ہے تو بے نظیر کے قاتلوں کو گرفتار کیوں نہیں کرسکتی۔ ملکہ صباء

ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملکہ صباء نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت ہی ہمارے حکومتی عہدیداران کو دہشت گردوں کے نام تک پتہ چل چکے ہیں کہ 14 جنوری کے اجتماع میں یہ لوگ بم دھماکے اور بدامنی پھیلانے کا سبب بنیں گے۔ اگر یہ ہمارے اتنے ہی خیر خواہ ہیں تو پھر ہمیں مکمل طور پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔ زرداری دور حکومت کے باوجود حساس ادارے بینظیر کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ قبل از وقت تو دہشت گردوں کے نام جان لیتے ہیں لیکن اتنے بڑے سانحہ کے بعد وہ اس کی باز پرس نہ کرسکے۔ یہ سب عوام کو ہراساں کرنے اور عوامی مارچ کو ناکام کرنے کے حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں لیکن عوام شعوری طور پر بیدار ہو چکی ہے اور وہ فتح و کامیابی کا عہد کر چکی ہے۔ یہ وہ عزم ہے جسے موت بھی اب نہیں توڑ سکتی کیونکہ کہا جاتا ہے کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔ لہٰذا اب ہماری راہ میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

تبصرہ