ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی ناظمہ دعوت ہما وحید نے راوی ٹاؤن میں ہونے والی کارنر میٹنگ میں کیا جس میں رضیہ شاہد، بشری ذو الفقار، نازیہ غلام قادر اور رخسانہ ظفر اقبال نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ماؤں اور بہنوں کے جم غفیر نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شانہ بشانہ میدان کار زار میں اترنے کا عہد کیا ہے۔ ملک سے وڈیرانہ اور ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لئے 14 جنوری کو ملک پاکستان کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ایسی رقم تاریخ کریں گی کہ جو 1947ء میں کی گئی تھی۔ آج ہمیں ایسے نجات دہندہ اور مسیحاے قوم کی آواز پر لبیک کہنا ہے جو ظلم کی چکی میں پسنے والے 18 کروڑ عوام کو انکا حق دلوانے کے لئے میدان کار زار میں ہیں۔ ہمیں اس وقت کو غنیمت جاننا ہوگا، گھروں کو چھوڑ کر باہر نکلنا ہوگا اور طاغوتی قوتوں سے اپنے حق کی بازیابی میدان میں اتر کر ہی مل سکتی ہے۔
تبصرہ